جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے، سعود شکیل

تازہ ترین
ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے، سعود شکیل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نئی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ہم نے فیلڈنگ میں چند غلطیاں کیں، کوشال مینڈس

انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نومبر میں موسم بہترین ہے۔

پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں، سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ پر بیٹنگ کا ردھم واپس آیا، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، قائداعظم ٹرافی میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی۔

سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کبھی کبھار فاسٹ بولرز کو مدد دیتا ہے، راولپنڈی میں سیٹ بیٹر کے لیے شاٹس کھیلنا آسان ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچری بناچکا ہوں ، اس میدان سے یادیں وابستہ ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ