جمعہ، 6 نومبر، 2026 · 27 جمادی الاول، 1448 ہجری

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

تازہ ترین
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 65 ڈالرز کم ہو کر 4066 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ