منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

عوام کو ریلیف چاہیے، مزید معاشی بوجھ نہیں، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین
عوام کو ریلیف چاہیے، مزید معاشی بوجھ نہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف چاہیے مزید معاشی بوجھ نہیں۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اہم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست بوجھ عام شہریوں کی جیب پر پڑ رہا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، آٹا، چاول، گھی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ ایک تشویشناک حقیقت سامنے لاتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک عوام مہنگائی، بھاری ٹیکسوں اور بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ اٹھاتے رہیں گے؟عوام کو ریلیف چاہیے، مزید معاشی بوجھ نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ