منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

وہاڑی میں ملزم اسکول وین پر تیزاب پھینک کر فرار، 2 بچے، وین ڈرائیور جھلس گئے

تازہ ترین
وہاڑی میں ملزم اسکول وین پر تیزاب پھینک کر فرار، 2 بچے، وین ڈرائیور جھلس گئے

علامتی تصویر۔

وہاڑی کے علاقے ماچھیوال میں ملزم اسکول وین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے میں 2 بچے اور وین ڈرائیور معمولی جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق اسکول سے گھر جاتے بچوں اور ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا۔ تیزاب پھینکنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور وین ڈرائیور کے درمیان پرانی رنجش تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تصور اقبال کے مطابق ملزم شکیل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ