منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ سے زائد ووٹرز پیشگی ووٹ ڈال چکے

تازہ ترین
امریکی وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ سے زائد ووٹرز پیشگی ووٹ ڈال چکے

فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی وسط مدتی انتخابات میں تقریباً 5.2 کروڑ ووٹرز پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ابتدائی ووٹنگ کے دوران 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے ذاتی طور پر ووٹ ڈالا ہے جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد امریکیوں نے ڈاک کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

خیال رہے کہ 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں 4 کروڑ 60 لاکھ افراد نے پیشگی ووٹ ڈالا تھا۔

ٹرمپ کی دو سالہ کارکردگی کا امتحان، امریکا میں وسط مدتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

امریکی سینیٹ میں 50، 50 نشستیں ہونے کی صورت میں نائب صدر کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا۔ ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت قانون سازی کا ایجنڈا طے کرے گی۔

سینیٹ میں اکثریت صدر کی نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت صدر کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں خواتین، سیاہ فام، مقامی امریکی، نوجوان امیدواروں کی ریکارڈ تعداد میدان میں ہے۔ امریکی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان مسترد کر دیا

ریاستی گورنرز کے عہدوں کےلیے ریکارڈ 26 خواتین، 8 سیاہ فام امیدوار میدان میں ہیں۔ قدیم نسلی برادریوں کے کم از کم 355 امیدوار مختلف عہدوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ہر تین میں سے ایک امیدوار کا تعلق جنریشن زی یا ملینیئلز سے ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ