میر رضا کیس: عدالت کی نئے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے 10 دن کی مہلت

میر رضا - فوٹو: فائل
میر رضا کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔
عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کےلیے 10 روز کی مہلت دے دی۔
میر رضا کیس، جے آئی ٹی کیلئے این سی سی آئی اے نے افسر نامزد کردیا
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کیس کی جامع تحقیقات کےلیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ کیس کے تمام ریکارڈ کو حاصل کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیس کی فائل 1100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کےلیے 14 دن کی مہلت دی جائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ