شکرگڑھ: ملزمہ کا والدہ اور بھائی کی موجودگی میں اپنے 3 بچوں کے قتل کا اعتراف

علامتی تصویر
شکرگڑھ کے علاقے دادی پور میں تین بچوں کے قتل کیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نوید ملک نے کہا کہ ملزمہ نے اپنی والدہ اور بھائی کی موجودگی میں قتل کا اعتراف کیا۔
ڈی پی او شکرگڑھ کے مطابق خاتون نے 23 روز کے دوران اپنے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا۔
ڈی پی او نوید ملک کے مطابق کل بچوں کی قبر کشائی ہوگی اور مزید کارروائی پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگی۔ گرفتار ملزمہ، اس کےدوست اور بچوں کی نانی سے تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ