منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

تہران: ٹرمپ کے قتل کی دھمکی پر مبنی بل بورڈ آویزاں

تازہ ترین
تہران: ٹرمپ کے قتل کی دھمکی پر مبنی بل بورڈ آویزاں

ایران کے دارالحکومت تہران کے مصروف انقلاب اسکوائر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کا بڑا بل پورڈ آویزاں کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسکوائر پر آویزاں اشتہاری بورڈ میں ٹرمپ کو دھمکی دی گئی ہے۔

تہران کے مصروف انقلاب اسکوائر میں نصب بڑے اشتہاری بورڈ پر درج ہے کہ ہم ٹرمپ کو قتل کر دیں گے، بورڈ پر امریکی صدر کو سلاخوں کے پیچھے سر جھکائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

منیلا میں مظاہرین کا ٹرمپ کا گھومتا پتلا جلا کر احتجاج

اس کے ساتھ ہی تہران میں متعدد بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد دارالحکومت میں سرکاری سطح پر جاری سخت بیانات اور مخالفانہ مہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران کے مختلف علاقوں میں ٹرمپ کا مذاق اڑانے اور ان سے بدلہ لینے کے عزم پر مبنی نئے اشتہاری بورڈز اور نمائشیں وقتاً فوقتاً لگائی جا رہی ہیں۔

جنگ کا آغاز رواں سال کے آغاز میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہوا تھا، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ