منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا: تہران

تازہ ترین
امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا: تہران

ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، کاظم غریب آبادی - فوٹو: فائل

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے رابطوں اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ قطر کی ثالثی میں مسائل کے حل کے لیے ایران کا 7 روزہ منصوبہ بنیادی دستاویز ہے۔ اس وقت ہونے والے رابطے بھی اسی منصوبے کے تحت ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو اس پر بعض تبصرے موصول ہوئے ہیں، اگر امریکا سفارتی حل چاہتا ہے تو اسے ایران کی طے کردہ شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

ایران امریکی سیکیورٹی نظام کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے: سربراہ ایرانی مسلح افواج

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات قشم میں پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ فوجی جارحیت مکمل، مستقل طور پر ختم ہونے تک اپنے دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اگر امریکا نے کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا تو ایران بھرپور دفاع کرے گا۔

امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خارجہ پالیسی کو دوسرے ممالک کے انتخابات سے منسلک نہیں کرتا۔ ایران نہ امریکی انتخابات کا انتظار کر رہا ہے اور نہ ہی ان کے مطابق اپنی پالیسیاں تبدیل کر رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ