منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

انسٹاگرام پر 6 سالہ دوستی محبت میں بدل گئی، اطالوی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے لاہور پہنچ گئیں

تازہ ترین
انسٹاگرام پر 6 سالہ دوستی محبت میں بدل گئی، اطالوی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کے لیے لاہور پہنچ گئیں

سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی 6 سال بعد شادی کے بندھن میں بدل گئی۔

اطالوی خاتون اپنے پاکستانی دوست نبیل اعوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

دلہن کی لاہور ایئر پورٹ آمد پر نبیل اعوان کے اہلِ خانہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں خاندانوں کی رضامندی اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

شادی کے بعد کلر کہار کے ایک مقامی ہوٹل میں ولیمے کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں دولہا کے اہلِ خانہ، رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس شادی کی خاص بات یہ ہے کہ دولہا اور دلہن دونوں سماعت سے محروم ہیں۔

محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، قبول اسلام کے بعد نوجوان سے شادی بھی کرلی

اہلِ خانہ کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو پا کر بے حد خوش ہیں اور 6 سالہ تعلق کو ازدواجی رشتے میں بدلنے پر مسرور ہیں۔

اطالوی دلہن نے شادی کے موقع پر روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی افراد کے ساتھ گھل مل گئی۔

خاندان کے مطابق دونوں کی دوستی کا آغاز تقریباً 6 سال قبل انسٹاگرام پر ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔

مختلف ممالک، ثقافتوں اور فاصلے کے باوجود دونوں نے اپنا تعلق برقرار رکھا اور بالآخر زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی اس دوستی کا شادی تک پہنچنا توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ