منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

شہزادہ ہیری نے ملکہ کمیلا کو والد سے ملاقات میں رکاوٹ قرار دیدیا

تازہ ترین
شہزادہ ہیری نے ملکہ کمیلا کو والد سے ملاقات میں رکاوٹ قرار دیدیا

برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری کا خیال ہے کہ ان کی سوتیلی والدہ ملکہ کمیلا ان کے والد شاہ چارلس سے ملاقات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری برطانیہ واپسی کے بعد اب تک اپنے والد شاہ چارلس سے صرف ایک بار ملاقات کر سکے ہیں۔

شہزادہ ہیری کو توقع تھی کہ ان کی اہلیہ میگھن اور بچوں کے ساتھ برطانیہ آمد کے بعد شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوں گے تاہم دوسری ملاقات نہ ہونے پر وہ مایوس ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی واپسی کیلئے بادشاہ چارلس کردار ادا کر رہے ہیں: برطانوی صحافی

میگزین ’کلوزر آن لائن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری کو بعض افراد نے خاموشی سے بتایا ہے کہ ملکہ کمیلا ان کی ملاقات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہیری کے لیے یہ بات حیران کن ہے کیونکہ موسمِ گرما میں جب وہ میگھن اور بچوں کے ہمراہ شاہ چارلس سے ملنے گئے تھے تو ملکہ کمیلا نے ان کا خیر مقدم کیا تھا اور بظاہر ایسا محسوس ہوا تھا کہ ماضی کے اختلافات ختم ہو چکے ہیں۔

شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق ہیری نے اسی مثبت رویے کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ والد کے ساتھ میرے تعلقات بہتر ہو جائیں گے تاہم اب شہزادہ ہیری دوسری ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ