منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی مڈٹرم الیکشن: کن کن انوکھے معاملات پر ووٹنگ ہو گی؟

تازہ ترین
امریکی مڈٹرم الیکشن: کن کن انوکھے معاملات پر ووٹنگ ہو گی؟

امریکا کے 3 نومبر 2026ء کے مڈٹرم الیکشن میں فوئی گرا (ایک مشہور اور مہنگا فرانسیسی پکوان، جو بطخ یا ہنس کے جگر سے تیار کیا جاتا ہے) کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور غیر معمولی معاملات پر ووٹنگ ہو گی۔

امریکا کے انتخابات کے چند منفرد ریفرنڈم اور بیلٹ اقدامات میں پالتو پرندوں کی فروخت، ٹریفک کیمروں پر پابندی اور ریاستی بندوق کے انتخاب کی تجاویز بھی بیلٹ میں شامل ہیں، جن میں سے چند درجِ ذیل ہیں۔

کیلیفورنیا: پالتو پرندوں کی فروخت

شہر لیمون گروو میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ پالتو پرندے صرف ریسکیو مراکز اور شیلٹرز سے گھر کے لیے حاصل کیے گئے ہوں، عام تجارتی آؤٹ لیٹس سے فروخت نہ کیے جائیں۔

امریکی مڈٹرم انتخابات: پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں

الاباما: اسکولوں میں قومی ترانہ

ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرکاری اسکولوں میں ہر ہفتے امریکی قومی ترانہ بجانا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں۔

ایریزونا: ٹریفک کیمروں پر پابندی

امریکی ریاست ایریزونا میں ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ اسپیڈ اور ٹریفک سگنل توڑنے والوں کی نشاندہی کرنے والے خودکار کیمروں پر پابندی لگائی جائے یا نہیں، تجویز میں نئے کیمروں کی تنصیب اور موجودہ نظام کے استعمال پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔

آئیڈاہو: کونسا ہتھیار سرکاری بندوق ہو گا

ریاست آئیڈاہو کے شہریوں سے مشاورتی ووٹ کے ذریعے پوچھا جائے گا کہ کون سا ہتھیار ریاست کی سرکاری بندوق ہونا چاہیے، حتمی فیصلہ ریاستی مقننہ کرے گی۔

آئیڈاہو: انگریزی کو سرکاری زبان کا آئینی درجہ دینے کی تجویز

امریکی ریاست آئیڈاہو میں ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ انگریزی کو ریاست کے آئین میں سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے یا نہیں، انگریزی پہلے ہی ریاست کی سرکاری زبان ہے، تاہم نئی تجویز کے تحت اسے ریاستی آئین میں شامل کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد انگریزی کی سرکاری حیثیت کو آئینی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

کولوراڈو: شکار اور مچھلی پکڑنے کا آئینی حق

ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ شکار اور مچھلی پکڑنے کے حق کو ریاستی آئین میں تحفظ دیا جائے یا نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ