منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت بڑھ گئی: امریکی جریدہ

تازہ ترین
افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت بڑھ گئی: امریکی جریدہ

امریکی جریدے لانگ وار جرنل نے افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف بڑھتی مسلح مزاحمت پر تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملے ستمبر کے مقابلے میں دگنے سے زیادہ ہو گئے۔

اکتوبر میں مزاحمتی گروپوں کے 82 حملوں میں طالبان رجیم کے 122 اہلکار ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔

طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

قندھار، ہلمند، بدخشاں، کابل، پنجشیر اور ہرات سمیت 22 صوبوں میں طالبان رجیم پر حملے کیے گئے، بارودی سرنگوں، راکٹ حملوں، گھات اور ٹارگٹ کلنگ سے طالبان رجیم کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق 215 ہلمند کور کمانڈر جنرل سمیع سادات کی افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ 36 حملوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ