مولانا فضل الرحمٰن کے دوست کہنے پر خواجہ آصف نے کیا کہا؟

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمٰن کے دوست کہنے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو 200 فیصد دوست سمجھتا ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
پالیسی کی بات کرتا ہوں، ہماری قربانیوں کا مذاق نہ اڑائیں، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے تعلق بہت پرانا ہے، سیاست کسی سے تعلق بگاڑتی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ خواجہ آصف محترم دوست اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگدی کی تھی، خواجہ آصف کو اگلے دن غصہ آیا، دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ