سمندری طوفان ’مراسو‘ بھارت سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان مراسو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے پر آندھرا پردیش میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ آندھرا پردیش میں طوفان کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن طوفان کی وجہ سے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔
سمندری طوفان ’ارنب‘ کے بھارت سے ٹکرانے کا امکان، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کے آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں شدید اثرات سامنے آنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ مراسو ایک ہفتے میں بھارت کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والا دوسرا طوفان ہے۔
اس سے قبل 28 اکتوبر کو طوفان ارنب بھارت کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ