منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی بھتیجی کی شادی، جنرل (ر) قمر باجوہ کی شرکت

تازہ ترین
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی بھتیجی کی شادی، جنرل (ر) قمر باجوہ کی شرکت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب اسلام آباد کے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن و حکومتی ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

لڑکے والوں کی طرف سے شادی میں جنرل (ر) قمر باجوہ نے بھی شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، بیرسٹر گوہر نے تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر باجوہ سے ملاقات کی۔

شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ