لاہور: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کو اعظم کلاتھ مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
لاہور: حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث ملزم گرفتار
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ملزم سے حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ