ملکہ کمیلا چھتری لیکر آگے نکل گئیں، شاہ چارلس بارش میں بھیگتے رہ گئے

برطانوی کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا—ویڈیو گریب
دورۂ کیریبین کے دوران برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے موسلادھار بارش میں کنگ چارلس سوم کو تنہا چھوڑ دیا، اس واقعے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
اینٹیگوا میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک موسلا دھار بارش کے دوران برطانیہ کے شاہ چارلس مکمل طور پر بھیگ گئے، جبکہ ملکہ کمیلا واحد چھتری لے کر آگے بڑھ گئیں۔
وائرل ویڈیو میں اس موقع پر شاہ چارلس کو مدد کے لیے بے چینی سے اشارے کر کے بلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
77 سالہ شاہ چارلس اینٹیگوا اور باربوڈا کے 45 ویں یومِ آزادی کی پریڈ میں شریک تھے کہ قومی ترانے کے دوران تیز بارش شروع ہو گئی۔
ویڈیو میں اس موقع پر انہیں پیچھے مڑ کر کسی کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا، جبکہ مقامی افراد معمول کے مطابق اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی واپسی کیلئے بادشاہ چارلس کردار ادا کر رہے ہیں: برطانوی صحافی
بعد ازاں شاہ چارلس کو بھی ایک چھتری فراہم کی گئی، جس کے بعد انہوں نے وزیرِ اعظم گیسٹن براؤن کے ساتھ خوش گوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے مذاق بھی کیا۔
شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اب میرے سوٹ پر واٹر کریس (آبی پودا) اگنے والا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ چارلس سوم نے 27 اکتوبر 2026ء کو بہاماس سے اپنے 9 روزہ دورۂ کیریبین کا آغاز کیا تھا، جو 4 نومبر 2026ء کو اینٹیگوا اور باربوڈا میں اختتام پذیر ہو گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ