راولپنڈی: 37 لاکھ روپے کے زیورات کی چوری کا ڈراپ سین، ملزمہ گرفتار

راولپنڈی میں 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زیورات چوری کرنے کے الزام میں گھر کی ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملازمہ سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند روز قبل ملازمت حاصل کرنے گھر میں آئی تھی، پولیس نے تمام ذرائع سے تفتیش کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمہ کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، طلائی زیورات برآمد کر کے مدعیٔ مقدمہ کے حوالے کر دیے گئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ