منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا

تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 26 اکتوبر 2026ء کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، سیاسی جماعت نے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026ء تک انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا باقاعدگی سے انتخاب کرانا قانونی تقاضہ ہے، الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد 7 روز میں انتخابی سرٹیفکیٹ جمع کرانا ضروری ہے۔

کراچی میں گینگ وار کی سرگرمیوں پر تشویش، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو شوکاز کا جواب دینے کے لیے 14 روز کی مہلت دی ہے اور جواب نہ ملنے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہو سکتی ہے اور آئندہ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان روکا بھی جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ