روس، چین اور عمان کو ایران پر امریکا کے نئے حملوں کی خبر پر تشویش

روس، چین اور عمان نے ایران پر امریکا کے نئے حملوں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے فون پر رابطہ کیا ہے، محسن رضائی نے پیوٹن سے گفتگو میں ایران کے لیے روس کی حمایت کو سراہا۔
ایران پر نئے امریکی حملوں سے متعلق خلیجی ممالک فکر مند ہیں، میڈیا رپورٹ
اس سے پہلے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا نے کہا تھا کہ ایران پر نئے حملوں کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے، منصوبہ ساز یاد رکھیں کہ پچھلے حملے ایرانی عوام کا عزم توڑ نہیں سکے تھے۔
چین نے ایران کے حق دفاع کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے نائب علی باقری سے ملاقات میں کہا کہ چین ایران پر ممکنہ حملوں سے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
اس سے پہلے چینی صدر شی جن پنگ نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران پر تنازعات کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کرنے اور باضابطہ مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ