پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیر خزانہ کا بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ

تازہ ترین
وزیر خزانہ کا بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات میں حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات سے نمٹنے کےلیے حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ دیدیا۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تقریب سے ورچوئل خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال ترسیلات زر 44 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع کی۔

وزیراعظم نے ایس ایم ایز، ہاؤسنگ اور زراعت کو ترقی کیلئے اہم قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے فروغ کے ساتھ سائبر سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کےلیے کسی غفلت کی گنجائش نہیں، حفاظتی نظام کو موثر بنانا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بینکوں کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق عملی تجاویز تیار کرنے اور متعلقہ ریگولیٹرز کے ساتھ کام کرنے کی دعوت دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ