پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

بھارت، 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے نئے پرائیویسی قانون کو صحافت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

تازہ ترین
بھارت، 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے نئے پرائیویسی قانون کو صحافت کیلئے خطرہ قرار دیدیا

فائل فوٹو

بھارت کی 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے نئے پرائیویسی قانون کو صحافت کے لیے خطر ہ قرار دے دیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 21 بڑی میڈیا تنظیموں نے نئے پرائیویسی قانون کو تحقیقاتی صحافت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل نیوز پبلشرز ایسوسی ایشن نے مودی سرکار کے نئے قانون کو صحافت کا گلا گھونٹنے والا نظام قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق 2 روز میں 43 صحافیوں کی گرفتاری نے نریندر مودی حکومت کے جابرانہ طرز عمل کو بے نقاب کر دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ