برطانیہ: ہیمپشائر میں ہالووین پارٹی کے دوران چاقو کے وار سے 5 نوجوان زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
ہیمپشائر میں ہالووین پارٹی کے دوران چاقو کے وار سے 5 نوجوان زخمی ہوگئے۔ واقعہ چینڈلرز فورڈ کے علاقے پارک روڈ پر پیش آیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کا ایک گروہ پارٹی میں داخل ہوا اور چاقو سے حملہ کیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ