شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی واپسی کیلئے بادشاہ چارلس کردار ادا کر رہے ہیں: برطانوی صحافی

برطانوی شاہی خاندان کے معاملات پر نظر رکھنے والے صحافی ٹام سائکس نے دعویٰ کیا ہے کہ بادشاہ چارلس سوم شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی کے پس پردہ کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام اس حقیقت سے بے خبر نہیں۔
ٹام سائکس کے مطابق عوام اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتے کہ بادشاہ کو ہیری کی اچانک واپسی کا علم نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام سمجھتے ہیں کہ بادشاہ ہمیشہ سے ہیری کو واپس بلانا چاہتے تھے اور انہوں نے اس واپسی کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی، چاہے اس سے بادشاہ کی پہلے سے متاثرہ ساکھ کو مزید نقصان پہنچا ہو۔
شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کا ’ریوینج ڈریس‘ میگھن مارکل کو ملنے کے خواہشمند
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس آج کل 9 روزہ دورے پر کیریبین میں موجود ہیں جبکہ برطانیہ میں جاری ایک تازہ عوامی سروے میں بادشاہ کی مقبولیت میں کمی سامنے آئی ہے جسے شاہی خاندان کے لیے تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔
شاہی محل کے ایک معاون نے کہا ہے کہ بادشاہ اپنی ذمے داریاں اور خاندانی بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار پر پُراعتماد ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ