پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کیلئے پُرجوش ہوں: حارث رؤف

تازہ ترین
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کیلئے پُرجوش ہوں: حارث رؤف

فاسٹ بولر حارث رؤف—فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پُرجوش ہوں۔

ایک بیان میں حارث رؤف نے کہا ہے کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے اور میں وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔

دوسری جانب ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ایک میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔

بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز کا پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔حارث رؤف نے بی بی ایل کے 5 سیزنز میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی جبکہ وہ اب پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔

حارث رؤف بی بی ایل میں اب تک 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بی بی ایل میں اسٹرائیکرز کا سڈنی تھنڈرز کے خلاف پہلا میچ 16 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ