پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا، فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد سوار تھے

تازہ ترین
امریکا، فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ، 9 افراد سوار تھے

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی درست تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریباً 7 میل دور گرا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ