اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

گیس کے زیادہ استعمال، اوگرا کے ٹیرف سے کوئٹہ میں بلوں میں اضافہ ہوا: ترجمان سوئی سدرن

تازہ ترین
گیس کے زیادہ استعمال، اوگرا کے ٹیرف سے کوئٹہ میں بلوں میں اضافہ ہوا: ترجمان سوئی سدرن

فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے آغاز، گیس کے زیادہ استعمال اور اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کی وجہ سے کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین بڑے بلوں سے بچنے کے لیے میٹرز کو ٹیمپر کرتے ہیں، کمپنی ٹیمپرڈ میٹرکی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کرتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں موصول ہونے والے بھاری بلز کی وضاحت کردی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جو صارفین کمپنی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، وہ اپنی موجودگی میں میٹرز کی تبدیلی اور لیبارٹری میں جانچ کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں اضافی چارجز کی وصولی ثابت نہ ہونے پر انہیں واپس لے لیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمپنی مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، صارفین کی شکایت کے ازالے کیلئے بلوچستان میں ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ