اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مولانا فضل الرحمان میرے علاقے کے ہیں، ان کی غلط بات غلط ہے، گورنر کے پی

تازہ ترین
مولانا فضل الرحمان میرے علاقے کے ہیں، ان کی غلط بات غلط ہے، گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، جے یو آئی سربراہ میرے علاقے کے ہیں، ان کی غلط بات غلط ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ میرا سوفٹ ویئر ٹھیک ہے، پی ٹی آئی ترجمان کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، اس لیے ٹی وی پر نظر آتے ہیں، مجھے میری پارٹی نے گالم گلوچ کی تربیت نہیں دی، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اولین ترجیح ہے، ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ لگتا ہے، شوکت یوسفزئی

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا کے شہداء اور ریاست کے حوالے سے ایشوز پر اعتراض تھا، پی ٹی آئی والے پہلے مولانا کے بارے میں کیا کہتے تھے، معافی تو مانگ لیں، گورنر راج لگانے میں سب سے بڑا ہاتھ تحریک انصاف کا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ ہمارے ہاتھ سے نکل رہا تھا، جب چیزیں ٹھیک ہوں گی تو گورنر راج بھی ختم ہو جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ