اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی کارکنان کا بانی کی رہائی کیلئے برسلز میں احتجاج کا فیصلہ

تازہ ترین
پی ٹی آئی کارکنان کا بانی کی رہائی کیلئے برسلز میں احتجاج کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان نے بانی کی رہائی کےلیے برسلز میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرانس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ برسلز کے مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے پارٹی کارکنان نے آج یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان میں عوامی حقوق کی آواز بننے کےلیے یورپی ہیڈکواٹر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی احتجاج میں چوہدری گلزار لنگڑیال، پی کے چوہدری، صفدر ہاشمی، آصفہ ہاشمی، ناصر خان سمیت وہاں مقیم پارٹی کارکنان شامل ہوں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ