اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی نائب صدر کے پیغام کا لہجہ مکمل بدل چکا، محسن رضائی

تازہ ترین
امریکی نائب صدر کے پیغام کا لہجہ مکمل بدل چکا، محسن رضائی

فائل فوٹو

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر کے پیغام کا لہجہ مکمل بدل چکا، یہ ایرانی عوام کی کامیابی ہے، ایران کی جوہری پالیسی میں تبدیلی کا کوئی نیا فیصلہ نہیں ہوا۔

امریکی نائب صدر کے خط سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مطالبات پورے ہونے کے بعد ہی جوہری معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سفارت کاری کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے، قومی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

محسن رضائی نے کہا کہ جنگ کا مستقل خاتمہ ہونا چاہیے، دوبارہ کسی ملک کو ایران پر حملے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مذاکرات کی صورت میں این پی ٹی کے تحت ایران کے جوہری حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے، ایرانی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ