اکثر کہتے ہیں فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم اکثر کہتے ہیں جب فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے۔
میچ کے بعد گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عرفات منہاس اور حسن نواز کا پرفارم کرنا ٹیم کے لئے اچھا ہے۔
محسن نقوی کی فائنل جیتنے پر ٹیم اور فخر زمان کی تعریف
انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان نے بہترین بیٹنگ کی، ہم اکثر کہتے ہیں جب فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے۔
سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 5 میچز کھیلے، اسے فائنل سمیت 4 میچز میں فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ