اتوار، 1 نومبر، 2026 · 22 جمادی الاول، 1448 ہجری

سعودی عرب یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی

تازہ ترین
سعودی عرب یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی(تصویر سوشل میڈیا)۔

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے منامہ ڈائیلاگ کے موقع پر امریکا، جاپان اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

سعودی نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی خطے کے امن و استحکام سے وابستہ ہے۔ پائیدار امن کے لیے تنازعات کا پُرامن حل ضروری ہے۔ تنازعات کے سفارتی حل کے لیے برادر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ کوششیں جاری ہیں۔

سعودی نائب وزیر خارجہ کے مطابق سعودی عرب دفاع سے متعلق اہم تنصیبات کے تحفظ اور سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ