نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عادل وسیم زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عادل وسیم زخمی ہوگئے، انہیں پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم کو پشاور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مشیر اطلاعات ثمر بلور نے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ پر فائرنگ کے واقعے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ سرکاری افسران اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ