ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی صدر نے ایران کیخلاف نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا، ترجمان ایرانی فوج

تازہ ترین
امریکی صدر نے ایران کیخلاف نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا، ترجمان ایرانی فوج

فوٹو: ایرانی میڈیا

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری سے متعلق امریکی صدر کے سابقہ رویے اور وعدوں سے انحراف کے باعث ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں۔

ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اپنی جنگی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور خطے میں امریکی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ