ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

دانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم

تازہ ترین
دانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں بذریعہ زوم آن لائن اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں دانش اسکولز کی تعمیر میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد چیمہ، عطا تارڑ، شزا فاطمہ اور مصدق مسعود ملک نے شرکت کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں دانش اسکولوں کی تعمیر میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ دانش اسکولوں میں انتہائی غریب اور مستحق گھرانوں کےبچوں کو داخلہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے دانش اسکولوں کی تعمیر کا کام تیز اور تعمیراتی سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ