فرانس: مسلسل تیسرے ہفتے ہونے والے احتجاج کے باعث معاشی مشکلات اور سیاسی کشیدگی

فرانس بھر میں مسلسل تیسرے ہفتے ہونے والے احتجاج اور حکومت کے غیر معمولی حفاظتی انتظامات، معاشی مشکلات اور سیاسی کشیدگی ہے۔
پیرس میں آہستہ آہستہ مظاہرین کی تعداد میں اصافہ ہو رہا ہے، میٹر سروس اور بعض ریلوے اسٹیشنوں کی بندش کے باعث مظاہرین طویل مسافت طے کر کے مظاہروں میں شامل ہورہے ہیں۔
پیرس حکومت نے آج ملک بھر میں تقریباً 70 ہزار پولیس اور جنڈرمری اہلکار تعینات کیے ہیں۔
ٹریڈ یونین کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 150 احتجاجی اجتماعات متوقع ہیں۔
طلبہ، مزدور تنظیمیں اور پیلی واسکٹ تحریک کے کارکن احتجاج میں شریک ہیں، یہ مظاہرے مہنگائی، اخراجاتِ زندگی، تعلیمی نظام، سرکاری خدمات اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 3 ہفتوں سے کیے جا رہے ہیں۔
حکومت نے دکانوں، تجارتی مراکز اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
وزیر داخلہ لاراں نونیز نے خبردار کیا ہے کہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ، لوٹ مار یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ