ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

برطانیہ کی امارات و ترکیہ سمیت 16ممالک کیلئے نئی سفری ایڈوائزری جاری

تازہ ترین
برطانیہ کی امارات و ترکیہ سمیت 16ممالک کیلئے نئی سفری ایڈوائزری جاری

برطانوی حکومت کی طرف سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث یو اے ای اور ترکیہ سمیت 16ممالک کے لیے نئی سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وارننگ دیدی ہے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے مذکورہ 16 ممالک کے لیے نئے سفری مشورے جاری کیے گئے ہیں جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تاز ہ انتباہ میں مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کی وجہ سے خلل پڑنے کا اشارہ دیاگیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے خطے کے ممالک کے لیے اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا گیا ہے۔

ایک حکومتی سطح پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سیاق و سباق بدستور غیر متوقع ہے اور اچانک بڑھنے کا خطرہ موجود ہے، 2026ء کے اوائل میں تنازع شروع ہوا تھا۔ ایران نے امریکا اور اسرائیل سے وابستہ مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جس میں تنظیمیں، کاروبار، سہولتیں اور ادارے بھی شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے پورے خطے میں عملی طور پر سویلین اور امریکی فوجی انفرااسٹرکچر کے خلاف حملے اور جوابی حملے کیے گئے اب موجودہ صورتحال میں برطانوی شہریوں کو مشرق وسطیٰ میں داخل ہونے یا اس کے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کے لیے ممکنہ پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفری رکاوٹوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

مذکورہ ممالک میں عمان، قطر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، شام، یمن، بحرین، ترکی، کویت، اردن، عراق، مصر، ایران، اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ