ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں: نثار کھوڑو

تازہ ترین
ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں: نثار کھوڑو

نثار کھوڑو—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ڈیم نہ بنائیں، ڈیم وہاں بنائیں جہاں زراعت کے لیے ضرورت ہے۔

لاہور کی نجی یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پانی کا مسئلہ 100 سال سے تھا اور ہمیں کہا گیا کہ پانی ضائع کر رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے کہا کہ سمندر کے پانی کو یہ پانی پیچھے دھکیل رہا ہے اور سندھ میں آج بھی 22 لاکھ ایکڑ زمینیں بنجر ہیں۔

نثار کھوڑو کا وفاق پر چشمہ نارا کینال سے پانی چوری کا الزام

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ میں مانتا ہوں میں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف تحریک چلائی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بجائے بھاشا ڈیم بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے26 سال پہلے کہا تھا لیکن آج تک بھاشا ڈیم نہیں بن سکا۔

سینیٹر نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں اپنے حصے کا پانی ملے اور کوئی ہمارے پانی سے چھیڑ خانی مت کرے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ