ایران: جزیرہ قشم کے قریب 2 کشتیوں پر امریکی ڈرون حملہ، 2 ماہی گیر زخمی

ایران کے جزیرے قشم کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 ماہی گیر زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم سے 14 ناٹیکل مائل جنوب میں 2 ماہی گیروں کی کشتیوں پر امریکی ڈرون حملے ہوئے۔
ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں کئی دھماکے
ان حملوں کے نتیجے میں 2 ماہی گیر زخمی اور 2 لاپتہ ہو گئے۔
ترجمان ہرمزگان گورنر آفس کا کہناہے کہ حملہ جزیرہ قشم کے علاقے میں میسن گاؤں سے 18 میل کے فاصلے پر ہوا۔
ڈرون حملے کا نشانہ بننے والی دونوں ماہی گیر کشتیوں پر 2، 2 افراد سوار تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ