ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایرانی سپریم لیڈر کا دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم

تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کا دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم

مجتبیٰ خامنہ ای— فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی دھمکی کا فوری و بھرپور جواب اور مؤثر و جغرافیائی حدود سے آزاد ردِعمل دیا جائے۔

ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرے: ایرانی رکنِ پارلیمنٹ

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا و اسرائیل کے تمام ٹھوس اور غیر مادی اثاثوں کے اہداف کی فہرست اپ ڈیٹ کی جائے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے فوج کو ہدایت کی کہ جاسوسی، معاونت اور جنگی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے والے گولہ بارود اور ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مسلح افواج فوجی انٹیلی جنس کی صلاحیتوں کو مضبوط بنائیں اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ