نومبر کیلئے ایل پی جی 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی

نومبر کے لیے ایل پی جی 14 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ہو گیا۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3470 روپے 9 پیسے مقرر کر دی گئی۔
ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 150 روپے فی کلوگرام تک کی کمی
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو گرام قیمت 294 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے دگنی میں فروخت ہو رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ