ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

تازہ ترین
غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل خواندگی کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہو گی۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام، عطا تارڑ

وفاقی وزیر نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اینڈ سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا سے متعلق مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزارتِ اطلاعات میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے غیر محفوظ استعمال سے بچنے کے طریقے سکھانا ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(NCCIA) نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو بھی مدد ملے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ