بدھ، 28 اکتوبر، 2026 · 18 جمادی الاول، 1448 ہجری

فیصل آباد: خاتون سے شادی نہ ہونے پر ملزم نے اسکے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

تازہ ترین
فیصل آباد: خاتون سے شادی نہ ہونے پر ملزم نے اسکے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا

فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ میں 2 سال کے بچے کو ملزم نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز محلے سے 2 کمسن بھائیوں کو چیز دلانے کے بہانے لے گیا تھا، بعدازاں نہر پر لے جا کر ملزم نے 2 سال کے زوہان کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

لاہور: استاد نے 10 سالہ طالبعلم کا بازو توڑ دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والا بچہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال چک جھمرہ میں دم توڑ گیا جبکہ 5 سال کے روہان نے بھاگ کر جان بچائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتول بچے کی ماں سے شادی کرنا چاہتا تھا، دوسری جگہ شادی ہونے پر ملزم کو رنجش تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ