جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی۔کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے علاقے میں واقع عمارت میں…

میچ کے بعد پتا چلا تین ہزار رنز مکمل ہوئے ہیں، فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ تین ہزار رنز بنانے والا تیز ترین ایشین بن کر بہت اچھا لگ رہا ہے، مجھے میچ ختم ہونے کے بعد پتا چلا کے میرے تین ہزار رنز ہوئے۔جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈز تو…

فخر زمان کی شاندار اننگز دیکھ کر ہم حیران ہوگئے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ فخر زمان کی شاندار اننگز دیکھ کر ہم سب حیران ہوگئے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیک ٹو بیک میچز جیت رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ پچ پر…

بلوچستان، تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش

بلوچستان کے علاقے چمن اور گردونواح میں آندھی، گردآلود طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی۔ژوب ،ڈیرہ بگٹی، توبہ اچکزئی اور شیلاباغ میں بھی آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ پاک ایران سرحدی علاقوں…

روس کے زیر قبضہ علاقے پر یوکرین کا مبینہ ڈرون حملہ

روس کے زیر قبضہ یوکرینی شہر سیوستوپول پر یوکرین نے مبینہ ڈرون حملہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 10 آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔دوسری جانب یوکرینی حکام نے حملہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے واقعہ کو قدرتی آفت قرار دیا…

آڈیو لیک میں آواز میرے بیٹے کی ہے، ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو کو مان لیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ کے مطابق ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ٹکٹ کےلیے کسی کی سفارش کر دی تو کسی…

فخر کی میراتھن اننگز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ون ڈے بھی ہرادیا

فخر زمان کی میراتھن اننگز ی کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ٹیم کے…

پرویز الہٰی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اپنی مدعیت میں درج کیا۔ایف آئی آر کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں 2 ارب روپے…

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، ناصر بٹ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سابق وزیراعظم نواز شریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر بٹ نے کہا کہ جج ارشد ملک نے ویڈیو میں اقرار کیا تھا کہ نواز شریف…

اگلے الیکشن بھی متنازع ہوئے تو ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اگلے الیکشن بھی متنازع ہوگئے تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ جھگڑا الیکشن پر نہیں پنجاب کے الیکشن کا ہے، پنجاب میں پہلے الیکشن…

مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر…

خیرپور: بچے سے زیادتی کے ملزم کی رہائی، سندھ حکومت کا اپیل کا اعلان

سندھ حکومت نے خیرپور میں بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم کی رہائی پر ردعمل دیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد اپیل دائر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پراسیکیوٹر…

فخر زمان ون ڈے میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے، عالمی سطح پر دوسرا نمبر

فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 98 رنز پر پہنچے تو کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔ فخر زمان ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے…

چوہدری سالک نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے مارے گئے چھاپے کی روداد سنادی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کےلیے مارے گئے چھاپے کی روداد سنادی۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ میں اپنے…

وزیراعلیٰ سندھ سے پی پی رہنما سردار یاسر کی ملاقات، ببر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ضلع دادو کے رہنما سردار یاسر خان ببر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور ببر برادری کو درپیش مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جس پر انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سردار یاسر خان ببر…

عمران خان کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو ہماری ٹیم بات چیت کے لیے جائے گی، حکومت 14 مئی کے اندر اسمبلیاں تحلیل کردے تو ہم ایک تاریخ کو الیکشن کیلئے تیار…

امارات میں متوفی غیرملکیوں کے ’ترکہ وقف‘ کی تجویز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے رکن اسمبلی نے لاوارث متوفی غیرملکیوں کا ترکہ وقف قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی حمید الشامسی نے وفاقی قانون میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔جس کے تحت متعلقہ سرکاری اداروں کو…

خواجہ آصف اگر مذاکرات کے قائل نہیں تو وہ اسحاق ڈار سے کہیں کہ نہ کریں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اگر مذاکرات کے قائل نہیں تو وہ اسحاق ڈار سے کہیں کہ نہ کریں۔چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم اور…

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں تو کہیں بادل

کراچی میں سرجانی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے رنگ جمادیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد اور گلشن اقبال میں بھی بارش…

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ، بچے سمیت 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر کلیولینڈ میں فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گذشتہ رات ہونے والی فائرنگ ایک گھر میں ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے…