جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آدھے گھنٹے تک طیارے میں کیوں رہی؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز سے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی لیکن اس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی سامنے آ گئی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز پی کے 6367 سے کراچی آئی لیکن طیارے کے لیے سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچی۔نیوزی لینڈ ٹیم…

پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب

وفاقی وزارتِ صحت حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پمز اسلام آباد میں زیرِ علاج منکی پاکس کا مریض ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ منکی پاکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہو…

آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ملک میں الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں۔احسن اقبال نے کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اور انکار کا منصوبہ نہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک…

میانوالی: 100جوڑوں کی اجتماعی شادی

میانوالی میں ایک سماجی تنظیم کے زیرِ اہتمام 100جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عبد الکریم کنڈی اور سابق صوبائی وزیر امانت اللّٰہ خان نے بھی شرکت کی۔سماجی تنظیم کی جانب سے…

کوئٹہ: گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت

کوئٹہ میں گوشت، دودھ اور دہی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخ نامے کو  نظر انداز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے، گائے کے گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے۔بکرے کا گوشت 1800 سے 2000 روپے فی کلو  جبکہ گائے کا گوشت 900…

وفاقی و صوبائی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریدیں: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی و وفاقی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریں تاکہ کاشت کار کو بھرپور فائدہ پہنچے۔وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا…

دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ دل خوش ہو گیا، ویل ڈن بوائز۔شاہد…

ازبکستان میں اہم ترامیم کیلئے ریفرنڈم پر ووٹنگ

ازبکستان میں اہم ترامیم کے لیے ریفرنڈم پرووٹنگ آج ہو رہی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اہم ترامیم میں سے ایک ترمیم صدارتی مدت کو 5 سے7 سال تک بڑھانا ہے۔اس ترمیم میں تیسری مرتبہ صدر بننے پر عائد شرط کی پابندی ختم کرنا بھی شامل…

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا ہے…

شاہدخاقان معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں: وزیرِ اطلاعات پنجاب

نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے شاہد خاقان عباسی کے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہدخاقان معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں۔عامر میر کا کہنا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی۔اُنہوں نے کہا…

تھائی لینڈ کے سفارتخانے نے بدھا کا مجسمہ لاہور عجائب گھر کو دیدیا

تھائی لینڈ کے سفارت خانے کی جانب سے بدھا کا مجسمہ لاہور عجائب گھر کے حوالے کر دیا گیا۔بدھا کا مجسمہ تھائی لینڈ کے سفارت کار مسٹر شکرت نے ڈائریکٹر لاہور میوزیم کے حوالے کیا۔تھائی لینڈ نے بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے پاکستان کو جدید کنٹینر…

بھارت: شیر سے مشابہ گائے کے بچھڑے کی پیدائش

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں حال ہی میں ایک گائے نے ایک ایسے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچے سے مماثلت رکھتا تھا۔رپورٹس کے مطابق عجیب و…

مردم شماری میں 10 لاکھ گھر کم گنے گئے: مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری میں تقریباً 10 لاکھ گھروں کو کم گنا گیا۔کراچی میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب گھر ہی نہیں گنے…

پی ٹی آئی کا کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل سے لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت دونوں صوبوں میں الیکشن مہم شروع ہو جائے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق اس…

پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج

تحریکِ انصاف کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سورس رپورٹ پر اپنی مدعیت میں درج کیا۔ایف آئی آر میں ترقیاتی اسکیم کے ٹھیکے کی مد میں…

کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ شہریوں کو صحیح گنا جائے: اسد عمر

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والوں کو صحیح سے شمار کیا جائے، واضح ہو گیا کہ ایم کیو ایم کو نتائج قبول ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیجیٹل…

ٹیکساس اسمبلی کے چیپل سے چوری کیا گیا قرآن شریف مل گیا

امریکا کی ریاست ٹیکساس کی صوبائی اسمبلی میں ڈیلس سے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان رکن اسمبلی سلمان بھوجانی کی جانب سے اسٹیٹ اسمبلی کے چیپل میں رکھا گیا قرآن شریف چوری کر لیا گیا۔اس واقعے کے بعد ان کی شکایت پر پولیس نے قرآن شریف ایک خاتون…

پاکستان بچانے کا واحد حل ایک ہی دن انتخابات کروانا ہے: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا واحد حل ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانا ہے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کا اعلان کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ…

کراچی کی آبادی میں 16 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے: ادارۂ شماریات سندھ

ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی میں 16 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔منور علی گھانگرو نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈویژن میں ایک کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار 244 افراد کو گنا گیا…

لاہور: جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیس رپورٹ

لاہور کے جنرل اسپتال میں منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 1 خاتون اور1 مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار اور ان جسم پر  سرخ…