Browsing Category
Urdunews
کیف پر روس کا 15 کروز میزائلوں سے حملہ
یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے 15 کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔یوکرینی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹم نے تمام روسی کروز میزائل مار گرائے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق روسی…
ایف آئی اے 10 دن میں ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک کی فارنزک رپورٹ دےگی
ایف آئی اے دس دن میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیولیک کی فارنزک رپورٹ فراہم کرے گی۔اسلم بھوتانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کا…
کراچی: اگلے 2 روز گرمی بڑھنے کا امکان
سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک ہے جبکہ کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں درجۂ حرارت اگلے 2 روز میں 38 ڈگری تک جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ دادو، لاڑکانہ، جیکب…
مارک زکربرگ نے مارشل آرٹ کے پہلے مقابلے میں ہی طلائی اور چاندی کا تمغہ جیت لیا
میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مارشل آرٹ کے ماہر نکلے، پہلے ہی ٹورنامنٹ میں طلائی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ مارک زکربرگ نے پہلی بار ایک برازیلین جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ…
قومی اسمبلی: پارلیمان کی توہین کو جرم قرار دینے کے بل کی تحریک پیش
پارلیمان کی توہین کو جرم قرار دینے کے بل کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔مجوزہ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق رانا قاسم نون نے تیار کیا ہے۔مجوزہ بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لیے توہین پارلیمنٹ کا قانون…
جاپان میں پاکستانی سفیر سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات
پاکستان کی معتبر ترین درسگاہ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (NDU) کے وفد کی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم ، ہلال امتیاز ملٹری کی سربراہی میں جاپان میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ سے ملاقات کی۔ملاقات…
کراچی کے 1 حلقے میں 82 ووٹ ڈلے، پی پی کے 383 ووٹ نکلے: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کراچی کے ایک حلقے میں مجموعی طور پر 82 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 383 ووٹ پی پی کے نکلے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پولنگ ایجنٹ نے…
روس سے سستا ایندھن لینے کے حوالے سے امریکا کا مؤقف سامنے آگیا
روس سے سستا ایندھن حاصل کرنے کے حوالے سے امریکا کا مؤقف سامنے آگیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سستے ایندھن کے حصول کے لیے مختلف ملکوں کے مسائل سمجھتے ہیں۔امریکا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیل کی سپلائی کے لیے روس قابلِ…
عمران خان کی پیشی: عدالت کے اطراف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی آج پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔عمران خان کی 2 مقدمات میں…
عمران خان کی گرفتاری، چیف جسٹس عامر فاروق نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو 15 منٹ میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی 15 منٹ میں…
کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے حوالے سے شاہد آفریدی کی سندھ حکومت سے اپیل
کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ حکومت سے اپیل کردی۔شاہد آفریدی نے ضلع غربی میں وانگی گوٹھ میں گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں سے کھیل کی سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا۔شاہد…
اے ٹی سی: عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تمام 7 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔دورانِ سماعت جج نے سوال کیا کہ کتنی ضمانت کی درخواستیں ہیں؟عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی 7 درخواستیں ہیں، ہمارا دیر…
آج یورپ بھر میں 73واں ’یورپ ڈے‘ منایا جارہا ہے
یورپین یونین کی بنیاد بننے والے شومین ڈیکلریشن کی 73ویں سالگِرہ کے موقع پر ، یورپ بھر میں آج ’یورپ ڈے‘ منایا جارہا ہے۔اس حوالے سے آگاہی کے لئے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے آج اپنے دروازے عوام کے لئے کھولے ہیں۔ پاکستان میں قائم یورپین…
رواں برس بھی مون سون بارشوں سے سیلاب کا امکان ہے: ماہرِ ماحولیات
ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ رواں برس مون سون میں بارشوں سے سیلاب آنے کا امکان ہے۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا ہے کہ 15 سال بعد موسم تبدیل ہوا ہے، رواں سال موسم کا پیٹرن 2027ء تک رہے…
جاپان میں سابق پاکستانی سفیر امتیاز احمد کیلئے جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان
حکومت جاپان نے پاکستان کے جاپان میں سابق سفیر امتیاز احمد کو ان کی پاک جاپان تعلقات میں بہتری کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’دی آرڈر آف رائزنگ سن گولڈ اینڈ سلور اسٹار‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ ایوارڈ…
آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے: بلوم برگ
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کر لے گا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے…
امتحانی مراکز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کا بیان آ گیا
کے الیکٹرک نے امتحانی مراکز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کی فہرست ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امتحانات کے لیے…
بھارت: مدھیا پردیش میں بس پُل سے گر گئی، 15 افراد ہلاک
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں بس پُل سے گر گئی، حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 افراد سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق حادثے…
وارنٹ لیکر آئیں میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وارنٹ لے کر آئیں، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے گاڑی سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا ہے…
ایم کیو ایم رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پر ان کے انتقال کے بعد فیصلہ ہو گیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رکن الدین تاج کی درخواست پر ان کے انتقال کے بعد فیصلہ ہو گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ…