Browsing Category
Urdunews
برطانیہ کا یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان
برطانیہ نے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل اور ڈرونز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے دینے کا ارادہ نہیں ہے۔یوکرین کے لیے دفاعی امداد کے اعلان سے متعلق لندن سے ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوکرین…
پاکستان میں فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بحال
پاکستان میں فیس بک اور یوٹیوب کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ذرائع کے مطابق فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت…
ہم عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، اب فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم دھرنے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی کو…
سرگودھا: سر پر پتھر مار کر قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار
سرگودھا کے علاقے 43 شمالی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سر پر پتھر مار کر قتل کرنے والے سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کے مطابق ملزم نے 6 مارچ کو کمپنی باغ ہاکی گراؤنڈ میں سوئے مسافر کو قتل کیا تھا۔ڈی…
سابق جج اقبال حمید الرحمان کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت بنانے کی سفارش
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے سابق جج اقبال حمید الرحمان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔ذرائع کے مطابق حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوادیا گیا ہے۔جسٹس سید محمد انور اس وقت قائم مقام…
عمران اپنے الزامات کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، حسین حقانی
امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے الزامات کا کوئی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار حسین حقانی نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین…
پی ٹی آئی کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاریاں عدالت میں چیلنج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں اور نظربندیوں کو عدالت میں چلینج کردیا گیا۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،…
پی ڈی ایم دھرنے سے سپریم کورٹ کے مرکزی راستے بند، ججز کو مشکلات
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے سے سپریم کورٹ کے مرکزی راستے بند ہوگئے، جس کے باعث ججز اور عدالتی عملے کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ججز کی گاڑیاں سپریم کورٹ پارکنگ سے منسلک پی ایم آفس کے گیٹ سے روانہ ہوئیں۔عدالتی عملے کی…
عدالت کا یاسمین راشد کو پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس لائنز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں یاسمین راشد کو اے ٹی سی…
کراچی: فردوس شمیم کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت منظور
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی 5 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔شارع فیصل تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے…
مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحری انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی پشت پناہی نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار رہیں۔ان کا یہ بھی…
پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا
پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا، ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی موخر ہوگئی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کو ادائیگی 6 سال کی مدت میں کی جائے گی، رقم کی ادائیگی جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ہونا…
مشکل حالات کے باوجود وزارتِ سرمایہ کاری بہتر کام کررہی ہے، مشیر بورڈ آف انوسٹمنٹ
بورڈ آف انوسٹمنٹ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ وزارتِ سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین کی قیادت میں بہتر خدمات انجام دے رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فیروز شاہ نے کہا کہ جنوبی کوریا اور جاپان سے کئی سرمایہ کار پاکستان میں…
بہاول پور: پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
پنجاب کے ضلع بہاول پورسے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔بہاول پور پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔بہاول پور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی…
یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی حنا ربانی کھر سے ملاقات
یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ساتھ پاکستان کی سیاسی صورتحال اور افغانستان کے حالات پر بات چیت کی ہے۔ یہ بات چیت سویڈن میں منعقد ہونے والے دوسرے ای یو انڈو - پیسیفک…
انٹر بینک: آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟
آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پرڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 97 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 86 پیسے پر بند ہوا…
’مسلح جتھے گرفتار ہوچکے اب کسے آواز دے رہے ہو؟‘: مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردِعمل
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ عوام تمہاری دہشتگردی اور ملک دشمنی کا حصّہ بننے کو تیار نہیں۔اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ عمران خان کسے تیار رہنے…
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا
ہفتے کے پہلے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر دو لاکھ 35 پزار 100 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ…
موجودہ صورتحال پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن کمیشن کے نام خط
موجودہ صورت حال پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا۔محسن نقوی نے خط میں لکھا ہے کہ پنجاب میں چند روز سے امن و امان کی صورت حال نہایت کشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو نذر…
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے کراچی چیمبر کی مصالحتی پیشکش
سیاسی بحران ختم کرنے کےلیے ایوان ہائے تجارت و صنعت کراچی نے مصالحتی پیشکش کرتے ہوئے ایک چھت تلے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جمع کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک کی…