Browsing Category
Urdunews
بنوں: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا۔ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے…
فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم
محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او قانون کے تحت سکھر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا…
سندھ حکومت کی پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت
سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لہٰذا ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کریں۔صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری امیت دیوو نے 35…
پاکستان کی خواتین کرکٹرز پاکستان کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گی
پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی، یہ ٹورنامنٹ 19 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو محدود…
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں ریلیاں
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پشاور اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق سیاسی قائدین کی قیادت میں قلعہ بالاحصار تک ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء کے مطابق ریلیوں کا مقصد پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا…
کراچی: این اے 239 میں ضمنی انتخاب 28 مئی کو ہوگا
کراچی میں قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخاب 28 مئی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق این اے 239 میں دو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد اکرم اور تحریک لبیک کے محمد یاسین شامل…
4 ارب ڈالر قرض دینا ہے، ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے دو ماہ میں 4 ارب ڈالر قرض دینا ہے اور ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں۔کراچی میں جرمن قونصل خانے میں کاروباری برادری کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ مشرف…
پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، بہتر منصوبہ بندی اور مشکل فیصلوں سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان…
تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے۔…
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس فراہمی بند
کراچی کے مختلف علاقوں میں دوپہر 2 بجے سے گیس کی فراہمی بند ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بند ہے۔سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت ہے، ایک…
کوئی سیاسی جماعت ملک مخالف، غداروں پر مشتمل نہیں: صدرِ مملکت
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت کبھی ملک مخالف نہیں رہی نہ ہی غداروں پر مشتمل ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سب کو کہتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتِ حال کا حل تلاش کریں، سب سے گزارش ہے کہ ٹھنڈے اور گہرے…
ملک میں 2 کروڑ سے زائد بچے بنیادی تعلیم سے محروم
پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں انہیں تعلیمی نظام میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے…
کیٹ مڈلٹن نے اسکول کے بچوں کو کیسے حیران کیا؟
برطانوی شاہ چارلس سوم کی بڑی بہو ویلز کی شہزادی نے گزشتہ روز ٹرین کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل اسکول کے بچوں سے اچانک ملاقات کرکے انہیں حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی کیٹ گزشتہ دنوں ڈیم کیلی ہومز اور زارا میک ڈرموٹ کے…
کراچی: علی زیدی کو کچھ دیر میں چیک اپ کیلئے اسپتال لانے کا امکان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ علی زیدی کو کچھ دیرمیں چیک اپ کے لیے کلفٹن کے نجی اسپتال لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو…
صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست بھی چھوڑ رہا ہوں: عامر کیانی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر کیانی کا کہنا ہے کہ صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔پی ٹی آئی چھوڑنے والے عامر کیانی پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے…
سبز چائے کے بہترین فوائد حاصل کرنے کیلئے یہ 6 غلطیاں کرنا چھوڑ دیں
دنیا بھر میں مقبول سبز چائےکو کوئی ہاضمے کے لیے تو کوئی ذائقے کی وجہ سے پسند کرتا ہے جبکہ بیشتر افراد اسے وزن کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر اس کے استعمال کے دوران کی جانے والی 7 غلطیوں سے متعلق بھی جاننا لازمی ہے۔قہوہ یا چائے کی…
سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
ملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سونے کا دام گزشتہ روز پر ہی برقرار ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ…
لاہور: زمان پارک جانے والے تمام راستے بند، شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن
لاہور میں پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجود شرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔راستے بند ہونے سے مال روڈ اور…
ڈیڑھ ماہ سے لاہور گیا نہ پارٹی میٹنگ اٹینڈ کی، عامر کیانی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، اس دن کے واقعات بہت تکلیف دہ تھے، جنہوں نے مجھ پر بہت اثر کیا ہے۔اسلام آباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران عامر…
جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ دے، ہم گیٹ تک چھوڑ آئیں گے، فردوس شمیم نقوی
رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ کر چلا جائے۔کراچی میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی…