جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

کراچی، شارع فیصل پر تیز رفتار کار الٹ گئی، نوجوان جاں بحق

کراچی میں شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکیو کے مطابق شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے قریب تیز رفتار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔حادثے کے…

ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نےخود کو دیوالیہ قرار دیدیا

سابق صدر ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔ عدالت نے ریاست جارجیا میں الیکشن ورکرز پر جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں جولیانی کو حکم دیا تھا کہ وہ 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔ جولیانی کو…

امریکی قیادت میں بننے والی میری ٹائم فورس میں ڈنمارک بھی شامل

بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کے بین الاقوامی جہازوں پر حملوں کے بعد امریکی قیادت میں بننے والی میری ٹائم فورس میں ڈنمارک بھی شامل ہوگیا۔حوثی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے یمن پر حملہ کیا تو امریکی بحری بیڑے کو میزائلوں سے نشانہ…

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو دو، دو میچوں میں آرام کرانے کی تجویز ہے۔ پانچ…

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ ایک بار پھر مؤخر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے ووٹنگ مسلسل تیسرے روز مؤخر ہوگئی، ووٹنگ اب جمعرات کی رات ہوگی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کل ہوگی، امریکا کو جنگ بندی کے مسودے میں شامل…

ملک بھر میں بجلی 1 روپے 15 پیسے مہنگی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق اضافہ مالی سال دو ہزار تئیس چوبیس کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق صارفین جنوری،…

ڈہرکی، ہراساں کرنے پر لڑکی کی مبینہ خودکشی

سندھ کے علاقے ڈہرکی میں بااثر ملزم کی جانب سے ہراساں کرنے پر بیس سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔مقتولہ کی والدہ کے مطابق ملزم نجی اسپتال میں کام کرنے والی ان کی بیٹی کو دوستی کرنے پر مجبور کر رہا تھا، چند روز قبل ہی ملزم نے بیچ بازار میں بھی…

الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم صحیح معنوں میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔صوابی میں رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سد قیصر نے کہا کہ بانی پی…

جمہوریہ چیک: پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والے 24 سالہ طالبعلم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔چیک حکام کا کہنا ہے واقعے کا بین الاقوامی دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔پولیس کے…

عوام کو حقِ معلومات سے محروم رکھنا تشویشناک ہے، صحافتی تنظیمیں

صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی چھین کر عوام کو حقِ معلومات سے محروم رکھنا تشویشناک ہے۔کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا…

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی…

سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل صنعت کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست عدالت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا ایس ایس جی سی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکسٹائل صنعت کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں…

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک قتل، شہریوں کے تشدد سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک کو قتل کر دیا گیا، فرار ہوتے تین ڈاکو شہریوں کے ہتھےچڑھ گئے، جنہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم تینوں ڈاکو زحموں کی…

سندھ اسنوکر کپ ٹائٹل علی حمزہ نے جیت لیا

سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل علی حمزہ نے پہلی بار جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نمبر تین ذوالفقار قادر کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی۔ گزری کے اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کیوسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔بیسٹ…

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری دن

8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا کل آخری دن ہے، آر او دفاتر میں آج بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوتے رہے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان…

غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی، نیدرلینڈ میں 8 ہزار جوتے سڑک پر رکھ دیے گئے

نیدرلینڈز میں غزہ کے شہید بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی تنظیم نے بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ دیے۔مقامی تنظیم کی جانب سے ڈچ شہر روٹرڈیم  کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی گئی۔اسرائیل نے…

حماس کی بحیرہ احمر میں امریکی قیادت میں اتحاد کی شدید مذمت

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بحیرہ احمر میں امریکی قیادت میں بحری اتحاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اتحاد کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کی پشت پناہی کرنا ہے۔ایک بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ تمام ممالک سے مطالبہ…

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔اپنے ایک بیان میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے تک 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 کروڑ 60 لاکھ کروڑ ڈالر کم ہو کر…

بگ بیش لیگ: امپائر سے بدتمیزی، انگلینڈ کے ٹام کرن پر چار میچز کی پابندی

امپائر کی ہدایت کی خلاف ورزی اور بدتمیزی پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن پر چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وہ آسٹریلوی لیگ بگ بیش کے چار میچز نہیں کھیل سکیں گے۔بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران نامناسب رویہ انگلش کرکٹر…